چنتامنی:13 /اکتوبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)ماحول کو پاک وصاف بنائے رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار شہر کے ویمنس کالج کے لکچرر وجئے یندرا نے کیا تعلقہ کے مرغ ملہ میں ویمنس کالج کی طالبات کی طرف سے کی گئی صفائی مہم کاآغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنتامنی حلقہ میں دن بدن آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اگر صفائی پر توجہ نہیں دی گئی تو مستقبل میں اس کے مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں انسان کے لئے پاکی صفائی کا ماحول بڑی اہمیت کا حامل ہے سائینس اور صنعت کی روشنی میں لوگوں کے معیار زندگی میں بھی کافی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ شہری علاقے کے لوگوں پر اسکابرا اثر پڑ ا ہے شہری لوگ اس بات سے واقف ہوتے جارہے ہیں فضاء کو صاف ستھرا رکھنے سے ہی آب وہوا بھی تبدیلی نمایاں ہوتی ہے صفائی سے ہر شئے میں نکھار آتا ہے غلاظت سے بیماریاں پھیلتی ہیں، صفائی میں انسان اپنے آپ کو خوشحال اور تندرست محسوس کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ہر دیہات میں ہفتہ میں ایک مرتبہ صفائی مہم چلانا ہے جس سے عوام کو پاکی صفائی کے متعلق بیداری آسکتی ہے کیونکہ اکثر لوگوں میں پاکی صفائی کے متعلق بیداری نہ ہونے سے کچرے کو ادھر اُدھر پھینک دیتے ہیں ۔ آج کے اس صفائی مہم میں ویمنس کالج کی لڑکیوں سمیت مرغ ملہ گاؤں کے مقامی لوگ بھی شریک ہوئے۔ صفائی مہم میں مرغ ملہ و اطراف دیہاتوں کے محلہ کے تمام گلیوں کو صاف کرنے کے علاوہ نالوں اور بیکار درختوں کو بھی نکالا گیا ۔اس موقع پر گرام پنچایت رُکن الحاج انصر خان پروفیسر وی۔رام کرشنپا کے وی وینکٹیش ڈاکٹر بالا سبار منی گرام پنچایتی صدر ناگ منی وینکٹ ریڈی نائب صدر منی راجو کرشنامورتی پی ڈی او نارائن سوامی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔